تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ کے نواح میں ٹھیکری پہرے پر معمور نوجوان پراسرار طور پر قتل

okaraاوکاڑہ (محمد مظہررشید)اوکاڑہ کے نواح میں ٹھیکری پہرے پر معمور نوجوان پراسرار طور پر قتل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ احمد حسن بودلہ داخلی 47 ڈی کا رہائشی اٹھارہ سالہ اعجاز احمد اپنے ساتھیوں شہزاد احمد ، اقبال ولد انوراور احمد علی رات گیارہ بجے کے قریب گاؤں میں ٹھیکری پہرہ دے رہے تھے کہ اس دوران اچانک اعجاز احمد ان سے جدا ہوگیاجسے بعدازاں تلاش کیاگیاتو رات دوبجے کے قریب وہ اِنتہائی زخمی حالت میں پختہ سڑک کے قریب ملاجسے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا مگر نازک حالت کے باعث ڈاکٹروں نے اُسے جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقتول کے والد ظہور احمد ولد اللہ دتہ نے شبہ ظاہر کیاہے کہ اُس کے بیٹے کو زینب بی بی زوجہ عبدالغفور نے کسی سے قتل کروایا ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا #

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : تیز رفتار کار بے قابو ہوتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی کار سوار تین افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker