شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / امریکا نے ایران کے تعمیراتی شعبے کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کردیا

امریکا نے ایران کے تعمیراتی شعبے کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کردیا

واشنگٹن(ڈیسک نیوز) امریکا نے ایران کے تعمیراتی شعبے کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن نے کہاہے کہ کوئی بھی امریکی ایرانی پاسداران انقلاب سے کسی قسم کی لین دین نہیں کرے گا۔امریکی خصوصی مندوب برائن ہُک نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جب تک ایران کسی نئے جوہری معاہدے پر امریکا سے گفت وشنید قبول نہیں کرتا واشنگٹن تہران پر پابندیاں عائد کرتا رہے گا۔ہک نے مزید کہا کہ پابندیوں کے ایک سال کے دوران ایرانی تیل کی فروخت 25لاکھ بیرل سے کم ہو کر ایک لاکھ 20ہزار بیرل پر آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ایران کا تیل کا شعبہ بدترین زوال کا شکار ہوا ہے۔امریکی مندوب نے وضاحت کی کہ امریکا کی طرف سے ایران پر پابندیاں اس کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی وجہ سے عائد کی گئی ہیں

یہ بھی پڑھیں  فاٹا کے لوگ خود فیصلہ کریں کہ انھیں پختونخوا میں رہنا ہے یا نیا صوبہ چاہیئے، عمران خان

What is your opinion on this news?