شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹی 20 سیریز: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ ختم‌

ٹی 20 سیریز: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ ختم‌

سڈنی(پاک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا آج کھیلا جانے والا پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے سبب بے نتیجہ ختم کر دیا گیا.بارش گرین شرٹس کیلئے رحمت بن گئی، محمد عرفان کو ایک اوور میں 26 رنز پڑ گئے۔ فنچ کے لاٹھی چارج کے بعد بادل پھر برس پڑے جس پرمیچ کچھ دیر انتظار کے بعد ختم کر دیا گیا۔ قبل ازیں میچ کے آغاز پر ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ پاکستان کے حصے میں آئی، تجربہ کار اوپنر فخر زمان اعتماد پر پورا نہ اترے، کھاتہ کھولے بغیر چلتے بنے، پاکستان کو دوسری وکٹ کا نقصان 10 کے ٹوٹل پر ہوا، حارث سہیل چار رنز بنا کر رچرڈسن کا شکار ہو گئے۔جارحانہ انداز اپنانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اکتیس سے آگے نہ بڑھ سکے، انہیں ایشٹن ایگر نے میدان بدر کیا، تیرہویں اوور میں سکور جب اٹھاسی تک پہنچا تو بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ بعد ازاں کھیل دوبارہ شروع کیا گیا تو میچ 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ آصف علی 11 رنز بنا پائے۔ آسٹریلوی باولرز مچل سٹارک اور رچرڈسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان بابر اعظم بطور  کپتان پہلے امتحان میں کامیاب، 34 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی اور 59 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے محدود اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت آسٹریلیا کو 119 رنز کا ہدف دیا تھا۔آسٹریلیا کی بیٹنگ شروع ہوئی تو کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے 3.1 اوورز میں 41 رنز بنائے تاہم بارش نے انہیں زیادہ موقع نہ دیا اور میچ ایک مرتبہ پھر روکنا پڑا۔ کافی دیر بارش نہ رکنے پر امپائرز کی جانب سے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور یوں میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5افراد قتل، 4زخمی

What is your opinion on this news?