
اسلام آباد(پاک نیوز) آزادی مارچ کے سیاسی حل کیلئے حکومت نے معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا، قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب کر لیا گیا جس میں وزیراعظم خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق معاملہ سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں اٹھایا جائے گا، قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کی شام 4 بجے طلب کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرینگے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی کارکردگی اور دھرنے کے مقاصد پر بھی بات ہوگی۔
Learn how we are maintaining you secure and guarded to be able to get the care you want.