تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کوبدحالی کاتحفہ دیاہے،چوہدری نثار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کوبدحالی کاتحفہ دیاہے۔بین الاقوامی ممالک میں تیل کی قیمتوں کے باوجود حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھا کر کسانوں اور عوام کی معیشت پر ڈاکہ ڈالاہے۔تفصیلات کے مطابق کسان بورڈ پاکستان کے صدر چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ نے ہیڈ بلوکی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت کی جانبسے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کوصارفین کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف قراردیا ہے۔ انہوں نے کہاپاکستان کے عوام کوحکومت ریلیف دینے کی بجائے روزانہ کی بنیادپرتکلیف پہنچارہی ہے۔ حکومت پٹرولیم کی قیمتوں کوعالمی منڈی سے منسلک ہونے پرعوام سے اتنی تناسب سے قیمتیں وصول کرتی ہے لیکن جب یہ قیمتیں کم ہوجاتی ہیں تووہ اس پرعملدرآمدنہ کرکے دوہرامعیاراورظالمانہ پالیسی بنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ قیمتوں میں اضافہ عوام پرمہنگائی کے مزیدکوڑے مارنے کے مترادف ہے عوام پہلے ہی لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلاہیں ان کی زندگی تواندھیروں میں گذررہی ہے دوسری طرف گیس کی قیمتوں میں اضافے سے اُن کے چولہے ٹھنڈے کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران صرف امریکہ کی ڈکٹیشن پراحکامات صادرکرنے کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں یہ ملک وقوم کی بدقسمتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ پٹرولیم کی قیمتوں اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفورواپس لیاجائے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker