شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے 10 کھلاڑی آسٹریلیا روانہ

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے 10 کھلاڑی آسٹریلیا روانہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے دس کھلاڑی دورہ آسٹریلیا کیلئے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ دبئی آسٹریلیاروانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے منتخب دس کھلاڑی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دوبئی سڈنی روانہ ہوگئے ہیں۔ کھلاڑی دوبئی میں چند گھنٹے قیام کریں گے۔آسٹریلیا روانہ ہونےوالے کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، نسیم شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم، حارث سہیل، امام الحق، افتخار احمد، محمد رضوان اور موسٰی خان پہلے ہی آسٹریلیا میں موجود ہیں۔پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کاآغاز آسٹریلیا کے خلاف دومیچز کی سیریزسے کرے گا۔ سیریز کاآغازاکیس نومبرسے برسبین میں ہوگا۔ ایڈیلیڈ میں دوسرا ٹیسٹ گلابی گیند سے مصنوعی روشنیوں میں انتیس نومبرسے تین دسمبرتک کھیلاجائے گا
یہ بھی پڑھیں  دل ول سب جاتا رہا!

What is your opinion on this news?