شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / ایران کا جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

ایران کا جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

تہران(ڈیسک نیوز) ایران نے جوہری پلانٹ میں آج سے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ایران کے اعلان کے بعد امریکا نے ایران پرجوہری بلیک میلنگ کا الزام لگا دیا۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران پر دباؤ سخت کرنےکا عزم کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کےپاس یورینیم کی افزودگی کی بحالی کا جواز نہیں ہے ۔ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھیں گئے۔ ایران کے پاس کوئی مناسب وجہ نہیں کہ وہ فردو پلانٹ یا یورینیم کی افزودگی کے پروگرام میں توسیع کرے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے اعلان کیاہے کہ ایران فوردو کے پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دے گا۔ یہ کام اقوام متحدہ کے عالمی جوہری ادارے کی نگرانی میں انجام دیا جائےگا

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کیلئے بھارت کے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

What is your opinion on this news?