پاکستانتازہ ترین

آزادی مارچ کو پرامن منتشر کرنے کیلئے نئی حکومتی حکمت عملی

اسلام آباد(پاک نیوز) جمعیت علمائے اسلام اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے (آزادی مارچ) کو پرامن طریقے سے منتشر کرنے کیلئے حکومت کی نئی حکمت عملی سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہیٰ کیساتھ ساتھ اب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ انھیں مذاکرات کی کامیابی کیلئے نکات مرتب کرنے کا ٹاسک مل گیا ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسد قیصر کو قابل عمل اور قابل قبول نکات تیار کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایسے نکات مرتب کیے جائیں جن سے مثبت نتائج مل سکیں۔سپیکر قومی اسمبلی نکات مرتب کرنے کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کریں گے۔ قانونی اور آئینی ماہرین کی معاونت سے متفقہ نکات تیار کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ فضل الرحمان جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کا آپشن مسترد کر چکے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker