شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مولانا اسعد محمود نے علی امین گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

مولانا اسعد محمود نے علی امین گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

اسلام آباد(پاک نیوز)جمعیت علمائے اسلام ( ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود نے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کے درمیان آزادی مارچ کے باعث تلخ کلامی ہوتی رہی۔اسی دوران مولانا اسعد محمود اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے درمیان جملہ بازی اور تلخ کلامی بھی ہوئی، مولانا اسعد نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی استعفیٰ دیتا ہوں، آپ بھی دیں،اب پیچھےنہیں ہٹنا،اعلان کریں استعفے کا اور کل الیکشن لڑتے ہیں۔اس کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور یہ کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا ختم کریں، وہ کیمرے لگا کر الیکشن لڑیں گے

یہ بھی پڑھیں  چھانگا مانگا:نہر سٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوسٹر اُ لٹ گئی، درجنوں افراد شدید زخمی

What is your opinion on this news?