شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / قوم آج علامہ محمد اقبالؒ کا142واں یوم ولادت منارہی ہے

قوم آج علامہ محمد اقبالؒ کا142واں یوم ولادت منارہی ہے

لاہور(پاک نیوز) آج ملک بھر میں شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا 140 واں یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔نو نومبر اٹھارہ سو ستتر کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا شمار برصغیر پاک و ہند کی تاریخ ساز شخصیات میں ہوتا ہے۔ اقبال پہلے وہ مفکرِ عظیم ہیں جنھوں نے سب سے پہلے یہ محسوس کر لیا تھا کہ برصغیر پاک و ہند میں اب مسلمان اور ہندو اکٹھے نہیں رہ سکتے۔آپ نے 1899ءمیں انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ایم اے کا امتحان پاس کیا اور پھر تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ 1905ءمیں وہ یورپ چلے گئے جہاں انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور میونخ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔وطن واپسی کے بعد آپ وکالت کے پیشے سے کل وقتی طور پر وابستہ ہوئے،علامہ اقبال کی شاعری کا آغاززمانہ طالب علمی ہی سے ہوچکا تھا۔ ابتدا میں انہوں نے داغ دہلوی سے اصلاح لی۔علامہ اقبال نےتمام عمر مسلمانوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں مگر بدقسمتی سے وہ پاکستان کی صورت میں اپنے خواب کو حقیقت کے روپ میں ڈھلتا نہ دیکھ سکے اور 21 اپریل1938 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

یہ بھی پڑھیں  ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

What is your opinion on this news?