Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:جگہ جگہ سیرت النبی ﷺ کی روح پرور محافل جاری

بھائی پھیرو:جگہ جگہ سیرت النبی ﷺ کی روح پرور محافل جاری

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔جگہ جگہ سیرت النبی ﷺ کی روح پرور محافل جاری۔نبی کریم کی آمدسے دنیا میں اجالے پھیل گئے اور اندھیرے چھٹ گئے۔گلی گلی میں میلاد رسول اکرم ﷺ کی محافل میں نبی کریم کی سیرت سے ایمان تازہ ہو جاتا ہے۔ حقیقی محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم سیرت النبی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں۔ان خیالات کا اظہار علاقہ بھر میں مساجد اور گھروں میں منعقدہ سیرت کانفرنسوں،محافل میلاد،اور جلسوں میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔جے یوپی کے سید ذاکر حسین شاہ،مولانا مشتاق نورانی،مولانا جمیل سعیدی اور دیگر نے مخلتف جگہوں پر سیرت کی محافل سے خطاب کرتے کہا کہ جب حضور ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے تو دنیا جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی مگر نبی معلم ﷺ کی آمدسے دنیا نورعلم کی روشنی سے منور ہوگئی۔ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم ان سے حقیقی محبت کا اظہار کر سکتے ہیں اور قرآن و سنت کی دعوت کو عام کرکے ملک میں فرقہ وارانہ فسادوں سے نجات اور مذہبی ہم آہنگی پیدا کی جا سکتی ہے۔ رسول اکرم ﷺ سے حقیقی محبت کا تقاضہ ہے کہ انکی سیرت پر مکمل عمل کیا جائے۔جماعت اسلامی بھائی پھیرو زون کے رہنما چوہدری مقبول کمبوہ نے کہا کہ ایک عظیم الشان سیرت کانفرنس بارہ ربیع الاول کو صفہ مکتب مسجد پتوکی میں منعقد ہو گی۔اس کانفرنس سے ملک بھر سے معروف دینی سکالر اختر حسین عزمی،مولانا جاوید قصوری،ڈاکٹر شبیر منصوریایم اے رفرف،قاری ہدایت اللہ اور دیگر خطاب فرمائیں گے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ضلع اوکاڑہ کے ہزاروں مرد و خواتین اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

 

What is your opinion on this news?

x

Check Also

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے قاضی ...

error: Content is Protected!!