شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد

رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(پاک نیوز) انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پرفیصلہ سنایا، جسٹس شاکر حسن نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا،عدالت نے رانا ثنااللہ کی ضمانت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے عدالتی فیصلہ آنے تک لیگی رہنما کو جیل منتقل کر نے کا حکم دیا۔اس سے قبل رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،عدالتی کارروائی شروع ہونے پرفاضل جج نے وکیل اے این ایف نے استفسار کیا کہ کیا رانا ثنااللہ کے کیس کا تمام ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے؟وکیل اے این ایف نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنااللہ کے کیس کا تما م ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے ۔اس موقع پر رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے موقع پرکوئی کارروائی نہیں بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے،رانا ثنا اللہ کے اسٹاف کے پانچ ممبران کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے، سیف سٹی کے کیمروں نے ہمارے موقف کو درست ثابت کیا،سیف سٹی کی فوٹیجز کے مطابق رانا ثنااللہ کی گاڑی تین بج کر چونتیس منٹ پر کینال روڈ پرپہنچی۔بعد ازاں عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔واضح رہے کہ اے این ایف حکام نے دو جولائی کو رانا ثنااللہ کو موٹروے پر گاڑی سے منشیات کی برآمدگی پر گرفتار کیاتھا۔اے این ایف کے مطابق رانا ثناکی ذاتی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی،سکھیکی انٹر چینج سے منشیات منتقلی کی خفیہ اطلاع پرکارروائی عمل میں لائی گئی

یہ بھی پڑھیں  لاہور میں خواجہ سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا

What is your opinion on this news?