Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عید میلادالنبیؐ آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

عید میلادالنبیؐ آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید میلادالنبیؐ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، اس حوالے سے خصوصی تقریبات، کانفرنسز اور میلاد ریلیوں کا انعقاد بھی جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں، دیہات ، مساجد، سرکاری و غیر سرکاری عمارات، مکانات سمیت گلی محلوں کو گذشتہ شب برقی قمقموں، جھنڈیوں اور دیگر آرائشی مصنوعات سے سجا دیا گیا، آج صبح پاکستان میں عید میلادالنبیؐ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، رات کو محافل نعت، کانفرنسوں کا اہتمام اور چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا، مساجد میں اسلام کی بالادستی، مذہبی تعلیم کے فروغ، اتحاد، یکجہتی، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور امت مسلمہ کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی.

یہ بھی پڑھیں  سینئر ہیڈماسٹر حافظ عزیز الرحمن کی ریٹائرمنٹ سے گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں عظیم انسان سے محروم ہو گیا

What is your opinion on this news?