شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اعتراض، اپوزیشن کو واپس

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اعتراض، اپوزیشن کو واپس

اسلام آباد(پاک نیوز) ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی، اسمبلی سیکرٹریٹ نے قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن سے وضاحت مانگ لی۔قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے تحریک عدم اعتماد اعتراض کے ساتھ اپوزیشن کو واپس بھیج دی۔ تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے رولز کی خلاف ورزی کی، اسمبلی سیکرٹیریٹ وضاحت کی جائے کہ ڈپٹی سپیکر نے کون سے رولز کی خلاف ورزی کی ہے۔یاد رہے اسمبلی سیکرٹیریٹ اپوزیشن رکن خواجہ آصف نے گذشہ جمعہ کو قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ آئین کے مطابق 7 دن کے اندر تحریک پر ووٹنگ کرانا لازم ہوتا ہے، اپوزیشن اگر وضاحت کے ساتھ تحریک دوبارہ جمع کرائے گی تو ووٹنگ کے لیے مزید 7 دن انتظار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:طلبہ میں نظریہ پاکستان کو فروغ دے کر ہی ہم دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔،افضل شاہین

What is your opinion on this news?