
اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی نے جے یو آئی (ف) کے پلان بی سے لا تعلقی کا اعلان اور سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی تجویز مسترد کر دی۔فضل الرحمن کی حکومت مخالف تحریک کو بڑا دھچکا لگ گیا، پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا، پیپلز پارٹی نے آزادی مارچ کے پلان بی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا جبکہ سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی تجویز بھی مسترد کر دی گئی۔کور کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔