تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 5 کیلئے ڈائمنڈ کیٹگری کی ابتدائی فہرست جاری

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل 5کیلئے ڈائمنڈ کیٹگری کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی۔ ابتدائی لسٹ میں نامور 58غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں جبکہ 28غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر پی ایس ایل کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ڈائمنڈ کٹیگری کی ابتدائی فہرست میں 58 غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ فہرست میں ڈیوڈ ملان سمیت انگلینڈ کے 12، جنوبی افریقہ کے 11 جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے 5،5 کرکٹرز بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی سمیت 12 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے۔بنگلہ دیش کے محمود اللہ ریاد، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمٰن اور تمیم اقبال سمیت آسٹریلیا کے فواد احمد، کرس گرین اور بین لاف لین ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل ہیں۔ نیدرلینڈ کے وان دیر مروے اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی سمیت افغانستان ، جنوی افریفہ اور انگلینڈ کے نامور کھلاڑی کے نام بھی لیسٹ میں شامل ہیں جبکہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا۔پاکستان سپر لیگ کے قواعد وضوابط کے مطابق ہر ٹیم میں کم ازکم 16اور زیادہ سے زیادہ 18کھلاڑی شامل ہونے ضروری ہیں۔ ہر ٹیم میں 5یا 6غیر ملکی کرکٹرز کی شمولیت بھی لازمی ہے۔ہر ٹیم پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری میں 3 ،3 کھلاڑی رکھ سکتی ہے جبکہ سلور کیٹگری میں 5اور ایمرجنگ کیٹگری میں 2کرکٹرز ہوتے ہیں۔میدان میں اترنے والی پلیئنگ الیون میں تین غیر ملکی کرکٹرز کا ہونا ضروری ہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker