شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو۔جامعہ احیاالعلوم ٹرسٹ کے زیر اہتمام محفل میلاد

بھائی پھیرو۔جامعہ احیاالعلوم ٹرسٹ کے زیر اہتمام محفل میلاد

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔جامعہ احیاالعلوم ٹرسٹ کے زیر اہتمام محفل میلاد اور بانی جامعہ الحاج محمد اسحاق صدیقی کی دینی خدمات کو علما کا زبردست خراج تحسین۔محفل میلاد کے شرکاسے مقامی اور ملک بھر سے آئے نامور علمائے اکرام کا خطاب۔نبی رحمتﷺ کی شفاعت اور محبت ایمان کا لازمی جزو ہے۔رسول اکرم ﷺسے حقیقی محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم سیرت نبیﷺ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں۔ان خیالات کا اظہارملک بھر سے آئے نامور علمائے اکرام نے جامعہ احیاالعلوم ٹرسٹ بھائی پھیروکے زیر اہتمام محفل میلاد اور بانی جامعہ الحاج محمد اسحاق صدیقی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے کیا۔محفل میلاد سے امیر جماعت اہلسنت پنجاب مفتی علامہ محمد اقبال چشتی،خواجہ محمد طارق فائق چشتی،مفتی ضیا ء الحسنین صدیقی،پیر طریقت سید ذاکر حسین شاہ،حافظ مقصود احمد،حافظ محمد یعقوب،مولاناجمیل احمد سعیدی اور دیگر علمائے اکرام نے خطاب کیا۔مفتی اقبال چشتی نے کہا نبی رحمت ﷺ جب اس دنیا میں تشریف لائے تو دنیا جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی مگر نبی معلم ﷺ کی تعلیمات سے چند سالوں میں پوری دنیا علم کی روشنی سے منور ہوگئی۔حضور نبی کریم ﷺ کی محبت اور شفاعت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے انشا ء اللہ آخرت میں نبی کریم اپنے امتیوں کی شفاعت کرکے انہیں جنت میں لے جائیں گے۔جامعہ احیاالعلوم کے ناظم اور جماعت اہلسنت صوبہ پنجاب کے نائب ناظم مفتی ضا ء الحسنین نے کہاکہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم ان سے حقیقی محبت کا اظہار کر سکتے ہیں اور قرآن و سنت کی دعوت کو عام کرکے ملک پاکستان کوامن اور سکون کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ پیر طریقت سید ذاکر حسین شاہ نے کہا بانی ٹرست شیخ الحدیث الحاج محمد اسحاق صدیقی عاشق رسول تھے اور انہوں درجنوں مرتبہ روضہ رسول اور خانہ خدا کی زیارت کی اور اپنی ساری زندگی دین اسلام کی رویج اور اشاعت کیلیے وقف کیے رکھی۔ ہم رسول کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہمیں بھی آپس میں متحد ہوکر نیل کے ساحل سے لیکر تا بخاک کا شغر ایک ہو جانا چاہیے۔ رسول اکرم ﷺ سے حقیقی محبت کا تقاضہ ہے کہ انکی سیرت پر مکمل عمل کیا جائے کیونکہ جس سے محبت ہو انسان اسکی کسی بات سے انکار نہیں کر سکتا تو پھر آج ہمیں کیا ہوگیا ہے کہ ہم رسول ﷺ سے محبت کا دعوی بھی کرتے ہیں مگر انکی باتوں پر عمل نہیں کرتے۔مولانا جمیل احمدسعیدی اور دیگر علمائے اکرام نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی بودوباش،اپنا تعلیمی،معاشی،معاشرتی،قانونی الغرض اپنی پوری زندگی اور طرز حکومت اللہ کے رسولﷺکے تابع کر دیں اور نہ صرف اپنے ملک بلکہ دنیا بھر میں مدینتہ النبی میں بنائی گئی ریاست کو قائم کرنے کیلیے اپنی ساری توانائیاں صرف کر دیں۔جلسہ عام میں بانی احیاء العلوم ٹرسٹ مولانااسحاق صدیقی کے بیٹوں عثمان الحسنین صدیقی،انعام الحسنین صدیقی،محمد رضا ء الحسنین صدیقی، محمد زین الحسنین صدیقی اور دیگر نے محبت رسول اور عشق رسول میں ڈوبی نعت خوانی کرکے محفل کے شرکا کے دلوں کوگرمایا۔محفل میلاد میں معروف صحافی حاجی محمد رمضان،تاجر شاہد شیخ،چوہدری کمال دین گجر،چوہدری محمد ریاض سمیت شہر بھرکے ہزاروں تشنگان دین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آخر میں سید ذاکر حسین شاہ نے ملک پاکستان،کشمیر اور مولانا اسحاق صدیق مرحوم کیلیے درجات کی بلندی کی دعا کرائی۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی : کابینہ اجلاس میں وزرا کی غیر حاضری  پر قائم علی شاہ برہم

What is your opinion on this news?