تازہ ترینکھیل

چیمپئنزلیگ 2013 کے شیڈول کا اعلان، فیصل آباد وولفز پاکستان کی نمائندگی کرے گی

downloadنئی دہلی(نمائندہ سپورٹس) چیمپئنز لیگ 2013 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جو 17 ستمبر سے 6 اکتوبر تک بھارت کے 5 شہروں میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ میں فیصل آباد وولفز پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ پانچویں چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کے میچز بھارت کے پانچ شہروں دہلی ، احمد آباد ، حیدر آباد ، جے پور اور رانچی میں کھیلے جائیں گے، 17سے 20ستمبر تک کوالی فیکیشن راؤنڈ کھیلا جائے گا،فیصل آباد وولفز لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی،مصباح الحق کی قیادت میں فیصل آباد وولفز 17ستمبر کو حیدرآباد میں ویسٹ انڈیز کی چیمپئن ٹیم اوٹیگو وولٹس کے خلاف میدان میں اترے گی ، 18کو سن رائزرز حیدر آباد سے معرکہ ہو گا جبکہ تیسرا میچ 20 ستمبر کو سری لنکن کرکٹ کے خلاف اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز کے درمیان جے پور میں کھیلا جائے گا،مقابلوں کے لئے دو گروپ بنائے گئے ہیں، گروپ اے میں ممبئی انڈینز ( انڈیا )ہائی ویلڈ لائنز ( جنوبی افریقا ) پرتھ سکارچرز ( آسٹریلیا )راجستھان رائلز ( انڈیا ) اور ایک کوالیفائر ٹیم ہو گی جب کہ گروپ بی میں چنائی سپر کنگز ( انڈیا ) ٹائی ٹینز ( جنوبی افریقا) برسبین ہیٹ ( آسٹریلیا ) ٹرینی ڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ( ویسٹ انڈیز ) اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہو گی، 20 ستمبر سے فائنل راؤنڈ کے میچ شروع ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:کالمسٹ اطہرمسعود وانی کے ماموں محمد حسین وانی سرینگرمیں انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker