شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نواز شریف لندن جانے کیلئے جاتی امرا سے روانہ

نواز شریف لندن جانے کیلئے جاتی امرا سے روانہ

لاہور(پاک نیوز) نواز شریف کے علاج کے لیے لندن جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ایئر ایمبولینس لاہور ایئرپوٹ پہنچ گئی، نواز شریف قافے کی صورت میں جاتی امراء سے ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایئر ایمبولینس کو مکمل کلیئرنس دیدی گئی ہے۔ قائد مسلم لیگ ن کو کاررواں کی صورت میں ایئر پورٹ لے جایا جا رہا ہے جس میں مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔ ائیر پورٹ روانگی کے موقع پر شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس بھی ہمراہ ہوگی۔ صدر (ن) لیگ شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ لندن جائیں گے۔ شہباز شریف سابق وزیر اعظم کی صحت یابی تک ان کے ساتھ قیام کریں گے۔نواز شریف کی میڈیکل فائل ایئر ایمبولینس کے ڈاکٹرز کے حوالے کر دی گئیں، ایئر ایمبولینس کے ڈاکٹرز نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر چیک کریں گے، نواز شریف کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جائے گا، تمام طبی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر طیارہ اڑان بھرے گا۔سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نوا شریف دوہا کے راستے برطانیہ جائیں گے، ایئر بس اے 319-133LR A7MED کے زریعے سابق وزیراعظم کی روانگی ہوگی، نواز شریف شام ساڑھے چھ بجے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ پر پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  دہشتگردی کے 8 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری

What is your opinion on this news?