پاکستانتازہ ترین

سڑکوں پر دھرنے ختم،حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ضلعی سطح پر جلسوں کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرام درانی نے اعلان کیا ہے کہ تمام شاہراہیں کھول دی جائیں گی، حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ضلعی سطح پر جلسے کیے جائیں گے۔ پلان سی کے بعد ہمیں پلان ڈی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اکرم درانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہے، نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے حکومت بوکھلا چکی ہے۔ عوام مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں۔ حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت نے معیشت تباہ کر دی ہے۔ عمران خان قوم پر ترس کھائیں اور گھر چلے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے اپوزیشن متفقہ طور پر نام تجویز کرے گی۔ رہبر کمیٹی کے فیصلوں پر رواں ہفتے عملدرآمد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے کارسواروں سے گن پوائنٹ پرایک لاکھ روپیہ چھین لیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker