تازہ ترینعلاقائی

۔بھائی پھیرو: تھانہ سٹی نے چھاپہ مار کرچرس،افیون،آئس اور شراب کی بھاری مقدار بر آمد کر لی۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔بھائی پھیرو تھانہ سٹی نے چھاپہ مار کرچرس،افیون،آئس اور شراب کی بھاری مقدار بر آمد کر لی۔ جسم کے نازک حصوں میں منشیات چھپاکرپنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو کوسپلائی کرنے والے،، لیڈی سمگلنگ گروہ،، کے چار بدنام زمانہ منشیات فروش بھی گرفتارکر لیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو میں کافی عرصہ سے خواتین پر مشتمل ایک منشیات فروشوں کا گروہ انوکھے طریقے سے جسم کے نازک حصوں میں منشیات چھپا کرمنشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہا تھا۔اس پر ڈی پی او قصور زاہد مروت نے ایس ایچ او تھانہ سٹی بھائی پھیرو محمد اسلم بھٹی اور انکی ٹیم کو اس گروہ کو پکڑنے کا خصوصی ٹاسک دیا۔مزکورہ ایس ایچ او نے اس گروہ کو ٹریس کرنے کیلیے دن رات ایک کر دیا اور بالآخراطلاع ملی کہ یہ گروہ منشیات کی بھاری مقدار کار نمبری LEE-16-1386 پر منشیات لیکر لاہور سے بھائی پھیرو آرہا ہے جس پر سٹی پولیس نے گزشتہ روز پل پرناواں پرناکہ لگا کر اس کار کو پکڑ لیا۔اس میں گروہ کی لاہور کی رہائشی سرغنہ لیڈی مسکان کی تلاشی لیڈی پولیس کی کانسٹیبل راحیلہ عارف کے ذریعے لی گئی تو جسم کے نازک حصوں میں چھپائی 102 گرام آئس،ایک موبائیل اور ساڑھے چار صد نقدی قبضہ میں لے لی۔اس کے ساتھی لاہور کے رہائشی رانا عامر کی تلاشی پر اس کے قبضے سے 1420 گرام چرس،موبائیل اور 550 روپے نقدی بر آمد ہوئی جبکہ بوٹا کے قبضہ سے بھی سو گرام افیون بر آمد ہوئی۔چوتھے منشیات فروش شفیق کے قبضہ سے تین کینوں میں رکھی30 لٹر دیسی شراب بھی بر آمد ہوئی۔چاروں ملزمان اور کار کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔مزید تفتیش میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔ منشیات کی بھاری مقدار پکڑنے پر علاقے کے عوامی و سماجی رہنماؤں طارق،عدنان اور مقبول نے کہا کہ گذشتہ تین روز سے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن سے اس علاقے کے منشیات فروشوں میں بھگڈر مچ چکی ہے اور کئی بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور کئی روپوش ہو چکے ہیں جس سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔عوامی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آ پریشن جاری رکھا جائے تاکہ نئی نسل تباہی سے بچ سکے۔ان رہنماوں مقامی سٹی پولیس کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker