شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:پولیس نے چھاپہ مار کر بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار کرلیے

بھائی پھیرو:پولیس نے چھاپہ مار کر بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار کرلیے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔بھائی پھیرو تھانہ صدر نے چھاپہ مار کرموٹر سائکلوں پر گھر گھر منشیات سپلائی کرنے والے بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی،افیون، اور چرس کی بھاری مقدار بر آمد کر لی۔ دوموٹر سائکلیں اور وٹک کی ہزاروں روپے بھی قبضہ میں لے لیے۔۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو میں کافی عرصہ سے بدنام زمانہ منشیات فروش حنیف منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہا تھا۔اس پر ڈی پی او قصور زاہد مروت نے ایس ایچ او تھانہ صدر بھائی پھیرو محسن سندھو اور اے ایس آئی محمد اسلم کو ان منشیات فروشوں کو پکڑنے کا خصوصی ٹاسک دیا۔مزکورہ ایس ایچ او نے مخبری پر پتہ چلا کہ لمبے جاگیر کا رہائشی انتظار جوئیہ موٹر سائکل نمبر LEX 6006 پر منشیات کی بھاری مقدار لیکر بھائی پھیرو آرہا ہے اس مر اے ایس آئی محمد اسلم نے ہمراہی پولیس ملازمین نہر کی پل پر ناکہ لگا لیا اور جب مزکورہ منشیات فروش وہاں آیا تو پولیس نے گھیرا ڈال کر اسے گرفتار کر لیا۔اس کے قبضہ سے 1520 گرام افیون،وٹک کی رقم 2000 اور موٹر سائکل پکڑ کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔اسی طرح ایس ایچ او محسن سندھو اور ساتھی پولیس والوں نے موٹر سائکل نمبر LER 2842 پر منشیات فروخت کرنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش شوکت کمہار کو گلشن اڈہ کے قریب پکڑ کر اسکے قبضہ سے 1530گرام چرس اور وٹک کی رقم 1100 روپے اور موٹر سائکل قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔دونوں منشیات فروش موٹر سائکلوں پر چل پھر کر مل مزدوروں اور عام نشیوں کو گھرگھر منشیات کی سپلائی کرتے تھے۔بھاری مقدار پکڑنے پر علاقے کے عوامی و سماجی رہنماؤں عثمان اورطارق نے کہا کہ گذشتہ تین روز سے ایس ایچ او محسن سندھو کے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن سے اس علاقے کے منشیات فروشوں میں بھگڈر مچ چکی ہے اور کئی بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور کئی روپوش ہو چکے ہیں جس سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔عوامی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آ پریشن جاری رکھا جائے تاکہ نئی نسل تباہی سے بچ سکے۔ان رہنماوں مقامی صدر پولیس کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست سے خارج

What is your opinion on this news?