شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / برسبین ٹیسٹ:آسٹریلیا اننگز اور 5رنز سے سرخرو

برسبین ٹیسٹ:آسٹریلیا اننگز اور 5رنز سے سرخرو

برسبین(نمائندہ سپورٹس) پہلے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا اننگز اور پانچ رنز سے سرخرو ہو گیا۔ پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ بابراعظم، محمد رضوان اور یاسر شاہ کی شاندار فائٹ بیک ٹیم کے کام نہ آسکی۔ پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں تین سو پینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔گابا برسبین میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے نامکمل اننگز شروع کی تو نوشتہ دیوار سامنے تھا۔ تاہم پاکستانی بیٹسمینوں نے بھرپور فائٹ کی۔ بابراعظم نے کیریئر کی دوسری اور آسٹریلیا کے خلاف پہلی سنچری بنائی۔ وکٹ کیپر محمد رضوان پانچ رنز کی کمی سے کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میں سنچری مکمل نہ کرسکے لیکن بابراعظم کے ساتھ ایک سوتیس اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ہمراہ اناسی رنز کی شراکت قائم کر کے اننگز کی شکست ٹالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن پچیس رنز پر اظہرعلی، حارث سہیل اور اسد شفیق کے آؤٹ ہونے کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔افتخار احمد دوسری اننگز میں بھی ناکام ہوئے اور کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ بابراعظم نے ایک سوچار، محمدرضوان نے پچانوے اور یاسرشاہ نے کیریئر بیسٹ بیالیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے چار، مچل اسٹارک نے تین اورپیٹ کمنز نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:14اگست جوش وخروش سے منانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

What is your opinion on this news?