Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نامعلوم افراد کے حملے میں مفتی کفایت اللہ بیٹوں سمیت زخمی

نامعلوم افراد کے حملے میں مفتی کفایت اللہ بیٹوں سمیت زخمی

مانسہرہ(پاک نیوز)جے یو آئی (ف) کے اہم رہنما مفتی کفایت اللہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے، حملے میں ان کے دوبیٹے اور ایک ساتھی زخمی ہوا ہے۔مفتی کفایت اللہ کے بیٹے حسین کے مطابق بیدڑہ انٹر چینج کے قریب دو گاڑیوں میں سوار پانچ نقاب پوشوں نے کار کو ٹکر مارنے کے بعد آہنی راڈوں سے تشدد کیا۔تشدد سے مفتی کفایت اللہ سمیت ان کے دو بیٹے اور ساتھی زخمی ہوئے ہیں،مفتی کفایت اللہ کے بازو اور کندھے پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔واقعے کے بعد جے یو آئی رہنما کو بیٹوں سمیت کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔مفتی کفایت دو بیٹوں کے ہمراہ اسلام آباد سے مانسہرہ آرہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال کا مختصر ترین دن

What is your opinion on this news?