شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:صحافیوں،سیاست دانوں اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے،حاجی رمضان

پھولنگر:صحافیوں،سیاست دانوں اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے،حاجی رمضان

ؓبھائی پھیرو(نامہ نگار)کرپشن اورجرائم پیشہ افراد کی بیخ کُنی کے لئے صحافی،سیاستدان،بیوروکریسی اور پولیس مل جل کر کام کریں تو معاشرے سے کرائم کا خاتمہ جلد ممکن ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ کا تارا ہیں۔ صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کے بعد ہی آزادی صحافت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار آر یو جے ضلع قصور کے چئیرمین حاجی محمد رمضان،مقامی روزنامہ کے چیف ایڈیٹر عبدالخالق کھوکھر،معروف صحافیوں گلزار ملک،رانا سعید جمیل،قدرت اللہ،ملک عبدالزاق،حاجی عبدالحفیظ عاصم،ڈاکٹر لطیف اور دیگر صحافیوں نے ایک مقامی روزنامہ کے دفاتر کے افتتاح کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے کیا۔ان صحافی رہنماوں نے کہاکہ صحافیوں،سیاست دانوں اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ مقامی روزنامہ کے چیف ایڈیٹر عبدالخالق کھوکھر اور دیگر صحافی معاشرے کے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کُنی کے لئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی، پولیس،سیاستدان اور صحافی مل جل کر چلیں تو معاشرے سے کرپشن اور جرائم پیشہ افراد کا جلد خاتمہ ہو سکتا ہے۔صحافی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خطر ناک مجرموں کی نشاندہی کر تے ہیں۔ اگر پولیس ایمانداری، غیر جانبداری اور سیاست سے بالا تر ہو کر ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرے تو معاشرے کے شریف لوگ سکھ کا سانس لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کیا آنکھ کا تارا ہیں اور یہ معاشرے کے مظلوم عوام کے مسائیل اجا گر کرکے جہاد کرتے ہیں۔پاکستان میں دنیا بھر کی طرح صحافیوں کو سب سے زیادہ خطرات ہیں حکومت صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے اور آئے روز صحافیوں کے قتل،جھوٹے مقدمات اور انکے خاندانوں کو دھمکیاں ملتی ہیں اگر حکومت صحافیوں کے جان و مال کا مناسب تحفظ کرے تو آزادی صحافت کا خواب حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے۔تقریب میں بھائی پھیرو کے سینئیر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: قمار بازی کر تے 11جواری گرفتار ، 4جواری فرارجبکہ ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد

What is your opinion on this news?