شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر فلاپ، فالو آن کا خطرہ

دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر فلاپ، فالو آن کا خطرہ

لاہور(پاک نیوز سپورٹس) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کی ناقص بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم پر فالو آن کا خطرہ سر منڈلانے لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور امام الحق نے کیا لیکن 3 کے مجموعے پر امام الحق 2 رنز بنا کر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان اظہر علی بھی صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔شان مسعود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق 9 رنز بنا کر مچل سٹارک کا شکار بنے۔ افتخار احمد بھی صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ مچل سٹارک کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ محمد رضوان اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو بابراعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی سبقت ختم کرنے کے لیے 493 رنز درکار ہیں

یہ بھی پڑھیں  لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امتیاز حسین نے خودکشی کرلی

What is your opinion on this news?