تازہ ترینفن فنکار

ڈی جی پارکس نے عاطف اسلم کے کنسرٹ کو فراڈ قرار دے دیا

کراچی(پاک نیوز)شہر میں 7دسمبر کو عاطف اسلم کا بیچ پارک کلفٹن میں کنسرٹ کے معاملہ ، ۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس آفاق مرزا نے کنسرٹ کو فراڈ قرار دے دیا۔ڈی جی پارکس آفاق مرزا کا کہنا ہے کہ 7دسمبر کو کوئی کنسرٹ نہیں ہورہا، یہ فراڈ ہے، یہ کنسرٹ کسی صورت نہیں ہوسکتا، اعلیٰ حکام اس معاملے کو دیکھیں۔ان کا کہنا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں پاک بحریہ کی مشقیں ہوتی ہیں،دسمبر کے ماہ میں ویسے بھی اجازت نامے نہیں دیے جاتے،عاطف اسلم میرا بھی پسندیدہ گلوکار اور ہمارے ملک کا اسٹار ہے،کراچی والوں اور عاطف اسلم سے کہتا ہوں آپ کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم سوشل میڈیا پر بتائیں کہ ایسا کچھ نہیں ہورہا،عاطف اسلم نے بھی کنسرٹ کی تشہیر کے لیے پوسٹ ڈالی ہے، کنسرٹ کا ٹکٹ 1500سے لے کر 10000تک کا بِک رہا ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے اب تک ہزاروں ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker