پاکستانتازہ ترین

فصیح بخاری کاصدرپاکستان کو خط ،سپریم کورٹ احکامات پر تحفظات

nabاسلام آباد(بیوروچیف) چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے صدر زرداری کو خط میں سپریم کورٹ کے احکامات پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ کہتے ہیں موجودہ صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں آزادانہ طور پر ادا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے صدر کو استعفے کی پیشکش بھی کی ہے۔ چیئر مین نیب فصیح بخاری کی جانب سے صدرکو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے وہ موجودہ صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں آزادانہ طور پر ادا نہیں کرسکتے، نیب کے افسران سپریم کورٹ کے کردار کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ چیئر مین نیب نے کہا کہ وہ آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، مشرف کے مارشل لا کا حصہ نہیں بنے تھے، کسی کو جمہوری عمل ڈی ریل کرنیکی اجازت نہیں دی جا سکتی، پچیس ارب روپے کی ریکوری کی اور ڈیڑھ ارب کی ممکنہ کرپشن کو روکا۔ فصیح بخاری نے لکھا بعض ججز اپنے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،سو موٹو کے نام پر عدلیہ کو انتظامیہ کو کھوکھلا کرنے کا لائسنس مل گیا، عدلیہ اپنے کردار کی وجہ سے خود اخلاقی جواز کھو رہی ہے۔ چیئر مین نیب کا کہنا تھا ایک میڈیا گروپ نے کامران فیصل کی موت کو اسکینڈل بنا کر پیش کیا اور عدلیہ پر بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور میں پھر وکلا گردی،سب انسپکٹر پرتشدد،وردی اور سر پھاڑ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker