تازہ ترینعلاقائی

للیانی:پیپلزپارٹی کے علاوہ ملک چلانا کسی کے بس کی بات نہیں۔اشرف بھٹی

downloadمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن نے عوام کو مایوس کیا22اگست پیپلزپارٹی کی فتح کا دن ہو گا۔ 11مئی کے الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز ایم این اے کی گنتی50ہزار جبکہ ایم پی اے کی گنتی25ہزار سے شروع کی گئی۔ ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلزپارٹی کل بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تھی اور آج بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے ضمنی الیکشن میں حلقہ این اے129کے ٹکٹ ہولڈر محمد اشرف بھٹی، سابقہ ایم این اے طارق شبیر میؤ،طارق سندھو، جزل سیکرٹری لاہور رانا اشرف، منشاء بھٹی صدر یوسی نگڑ شریف ودیگر رہنماؤں نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عوام کو دھوکہ دے کر اسمبلی میں جانے والوں کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہو چکی ہے۔مسلم لیگ ن کی چند روز کی حکومت نے عوام کو ماسیوں میں دھکیل دیا ہے۔ ضمنی الیکشن میں عوام ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے تیر پر مہر لگائیں۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ ملک چلانا کسی کے بس کی بات نہیں۔ میاں برادران نے اپنے دچند روزہ دور حکومت میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔ اس کا حساب کون لے گا۔ 22اگست کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہو نے دیں گے۔ ضمنی الیکشن میں ہماری فتح یقینی ہے۔ اس موقع پر امجد جٹ، محمود بھٹی، شریف بھٹی، چوہدری رمضان، حاجی صفدر علی بھٹی، چوہدری بوٹا جٹ، سید شوکت علی شاہ، رانا ڈاکٹر محمداقبال،چوہدری عدیل مہر، چوہدری افتخار جٹ، محمد ریاض بھٹی ودیگر رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کی جیت کا جشن منانے پربھارتی فوج نے کشمیری مسلمان کو ذبح کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker