شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / حکومت 2020 کو پاکستانی ثقافت سے منسوب کرے: عارف لوہار

حکومت 2020 کو پاکستانی ثقافت سے منسوب کرے: عارف لوہار

لاہور(نمائندہ شوبز) گلوکار عارف لوہار نے کہا کہ حکومت سال 2020 کو پاکستان کی ثقافت سے منسوب کرے اور اس سلسلہ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرنے کے ساتھ وفود اور ثقافتی طائفوں کو بیرون ممالک روانہ کیا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عارف لوہار نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے اور اب ہمیں دنیا کو بھی اس سے آگاہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ملک میں تفریحی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے کیلئے پاکستانی فنکاروں پر مشتمل طائفوں اور وفود کو بیرون ملک بھیجا جائے. موجودہ حالات میں عوام مہنگائی اور دیگر مسائل کے ہاتھوں گھٹن کا شکار ہیں، حکومت عوام کیلئے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کرے

یہ بھی پڑھیں  سانحہ پشاور پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ، محمد شاہد غوری

What is your opinion on this news?