شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / قومی اسمبلی اجلاس، ناروے میں توہین قرآن کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

قومی اسمبلی اجلاس، ناروے میں توہین قرآن کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد(پاک نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ناروے میں توہین قرآن کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔وزیر مملکت علی محمد خان نے توہین قرآن واقعہ کے خلاف متفقہ قرارداد پیش کی جسے متفقہ منظور کر لیا گیا۔ اس قرارداد میں توہین مذہب روکنے کے لئے عالمی قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ عمر مجاہد کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  نیا تعلیمی سال اپریل سے شروع ہوگا،اپریل اور مئی میں تبادلوں سے پابندی اٹھا دیں گے،صوبائی وزیر تعلیم

What is your opinion on this news?