تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جعلی پیر نے مریدنی کو بے آبرو کردیا،مقدمہ درج

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔جعلی پیر اور اسکے ڈرائیور نے کنواری مریدنی سے بار بار زنا بالجبر کرکے حاملہ کر دیا۔پتہ چلنے پر عطائی ڈاکٹروں کے ذریعے زبردستی حمل گرادیا۔بد نصیب باپ کی رپورٹ پر مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں گھمن کلاں کے سلامت علی نے گزشتہ روز تھانہ صدر بھائی پھیرو میں ایک ایف آر نمبر 751/19 بجرم 376 ت پ درج کرادی۔اس ایف آئی آر میں باپ کا کہنا ہے کہ وہ اسی گاوں گھمن کلاں کے معروف آستانہ کے پیر علی حسن گردیزی کا مرید ہے اور اس نے اپنے پیر کے کہنے پر اپنی پندرہ سالہ بیٹی منیزہ بی بی کو پیر کے گھر کے کام کاج کیلیے اور پیر کی خدمت کیلیے پیرکے گھر بھیج دیا۔چھ ماہ قبل موقع پاکر مذکورہ ہوس کا پجاری پیر اسکی بیٹی کو اپنے گھر کی بیسمنٹ میں لے گیا اور اس سے زبردستی زنا بالجبر کیا اور اسلحہ دکھا کر ہراساں کرکے اس بات کو کسی کو نہ بتانے کا کہا اور کہا کہ اگر اس نے کسی کو بھی بتایا تو وہ نہ صرف اس لڑکی کو بلکہ اس کے ماں باپ کو بھی قتل کر دے گا۔اس کے بعد وہ پیر اکثر متعدد بار اس کی بیٹی کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر ویران جگہ پر لے جاتا اس کا ڈرائیور فتح اللہ گاڑی چلاتا رہتا جبکہ وہ پیر چلتی گاڑی ہی میں اسکی بیٹی کی عزت تار تار کر دیتا۔ بعد میں پیر کے ڈرائیور نے بھی مظلوم لڑکی کو بلیک میل کرکے کئی دفعہ بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور موقع پا کر لڑکی کے ساتھ منہ کالا کیا۔یہ گھناونا فعل چھ ماہ تک چلتا رہا جس کے نتیجے میں اسکی بیٹی حاملہ ہو گئی تو پیر نے اسے نواحی قصبہ بلوکی کے الشفا کلینک لے گیااور ایک عطائی ڈاکٹر اوردو معاونین کے ذریعے زبردستی اسکی بیٹی کا حمل گرا دیا۔جب اسکی بیٹی کی حالت غیر ہوئی تو پیر اسکی بے ہوش بیٹی کو اسکے گھر پھینک کر فرار ہو گیا۔لڑکی نے ہوش میں آکر یہ سارا واقع اپنے گھر والوں کو بتایا تو بد نصیب باپ سلامت علی نے تھانہ میں مقدمہ درج کر ا دیا۔ لڑکی کے والد نے مطالبہ کیا ہے اس جعلی پیر اور اسکے ساتھیوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے اور سر عام پھانسی دی جائے تاکہ دوسرے مرید وں کی بد نصیب خواتین اس پیر کی ہوس کا نشانہ نہ بن سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker