شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / عمران خان کے اندر اپوزیشن کے خلاف بغض بھرا ہوا ہے، شہباز شریف

عمران خان کے اندر اپوزیشن کے خلاف بغض بھرا ہوا ہے، شہباز شریف

لندن(ڈیسک نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اندر بغض بھرا ہوا ہے۔میاں شہباز شریف کا لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح اپوزیشن کو ملیامیٹ کر دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اندر اپوزیشن کے خلاف بغض بھرا ہوا ہے۔ انھیں ذرا بھی احساس نہیں کہ پاکستان کے مسائل کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ٹرین کے حوالے پی ٹی آئی حکومت نے مجرمہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔خیال رہے کہ حال ہی میں لندن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ انھیں حکومت کا کوئی بھار نہیں، ایسے شخص سے کوئی بات نہیں ہو سکتی جو ابھی تک اپوزیشن کیخلاف دشنام طرازی کرتے ہیں۔ عمران خان سے جتنی جلدی جان چھڑا لی جائے، اتنا ہی بہتر ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ آج میں یہاں آشیانہ ہاؤسنگ کیس سے متعلق بات کروں گا۔ مجھے صاف پانی کیس میں بلایا گیا اور آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ہمیں سرخرو کیا اور میری ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے مجھے میرٹ پر ضمانت دی۔ کل ایک دفعہ پھر جھوٹ اور سچ کو الگ کر کے دکھایا گیا۔ اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ عدالت نے کہا کہ شہباز شریف نے کہاں غلطی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  برطانوی حکومت الطاف حسین کے ملک توڑنے کی با توں کا نوٹس لے،پاکستان پیپلز پارٹی

What is your opinion on this news?