پاکستانتازہ ترین

آئندہ سال دو لاکھ پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان اور سعودی عرب نے حج معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں، جس کے تحت آئندہ سال دو لاکھ پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق معاہدے پر مذہبی امور کے وزیر نور الحق قادری اور سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر محمد بن تان نے مکہ میں دستخط کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری نے پاکستان اور سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے مشترکہ اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ عازمین حج کے لئے مددگار ثابت ہو گا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اسے پاکستان کے دوسرے شہروں تک توسیع دی جائے گی،ملاقات میں پاکستان کی جانب سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا دائرہ لاہور، پشاور،ملتان اور کراچی تک بڑھانے کی درخواست بھی کی گئی۔اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں پاکستان کے نمایاں کردار نے اس منصوبے کو کامیاب بنایا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker