تازہ ترینعلاقائی

جمبر: غیر اعلانیہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کے چولہے ٹھنڈے کردیے

جمبر(نامہ نگار) حکومتی دعوے ٹھس جمبر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ عروج پر۔ سوئی گیس کا حصول خواب بن گیا۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر کاروباری اور شہری حلقے پریشان شدید سردی میں لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے۔اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔تفصیلا ت کے مطابق جمبر اور گردونواح میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور خواتین کو ناشتہ اور کھانا تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ سے طالبعلم اور ڈیوٹی پر جانے والے لوگ سخت پریشان ہیں، بغیر ناشتے کے گھر سے جانے پر مجبور ۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان سے جمبرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker