شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز: قومی سکواڈ کا اعلان، فواد عالم کی 10 سال بعد واپسی

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز: قومی سکواڈ کا اعلان، فواد عالم کی 10 سال بعد واپسی

لاہور(پاک نیوز) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، فواد عالم کو 10 سال بعد ٹیم کا حصہ بنالیا گیا۔ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔ اظہر علی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے کپتان برقرار، دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، فوادعالم ٹیم میں شامل ہیں۔حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ، عثمان شنواری بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ 16 رکنی ٹیم کے علاوہ محمد موسیٰ بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا

What is your opinion on this news?