شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سری لنکن کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گئی

سری لنکن کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(پاک نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گئی، فول پروف سیکیورٹی میں مہمانوں کو ہوٹل پہنچا دیا گیا، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔ کوچ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کی سربراہی میں پہنچنے والی ٹیم کی سہولت کے لیے ایف آئی اے کا ایک کاونٹر قائم کیا گیا۔ پی سی بی آفیشلز کو سری لنکن ٹیم کے استقبال کے لیے پاسز جاری کیے گئے۔ کھلاڑی آج مکمل آرام کریں گے، دونوں کپتان اظہر علی اور کرونا رتنے پریس کانفرنس سے میڈیا کے سامنے جلوہ گر ہوں گے۔واضح رہے سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے پاک لنکن ٹیمیں 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اِن ایکشن ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : کسان اڈا جی ٹی روڈ پرتیز رفتار مزدا نے آٹھ سالہ بچہ کچل ڈالا

What is your opinion on this news?