شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / چین کا تمام ملکی کمپیوٹرز سے غیر ملکی سافٹ ویئرز ہٹانے کا حکم

چین کا تمام ملکی کمپیوٹرز سے غیر ملکی سافٹ ویئرز ہٹانے کا حکم

بیجنگ(ڈیسک نیوز) امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کے بعد چین نے تاریخی اقدام اٹھایاہے۔ بیجنگ نے تمام ملکی کمپیوٹرز سے غیر ملکی سافٹ ویئرز ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ غیر ملکی اشیا پر انحصار ختم کیا جائے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چینی حکومت نے ملکی کمپیوٹرز اور سافٹ ویئرز پر انحصار کی پالیسی شروع کردی۔پالیسی کے تحت تمام اداروں سے کہاگیاہے کہ وہ تمام غیر ملکی کمپیوٹر مشینین اور ان کا سافٹ ویئر ہٹاکر اپنا سافٹ ویئر بنائیں، حکومت نہیں چاہتی کہ کسی بھی شعبے میں غیرملکی کمپیوٹرز اور سافٹ ویئرز پر انحصار کیا جائے۔حکومت کی پالیسی ہے کہ ملک کے ادارے اپنی مقامی اشیا پر انحصار کریں۔تجارتی جنگ کے بعد امریکا نے چینی موبائل کمپنیوں کو سافٹ ویئر دینا اور بیجنگ سے فونز اور ان کے پرزہ جات لینابند کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا چوری کے شبہ میں آجرکے ہاتھوں شہری کےقتل کانوٹس

What is your opinion on this news?