شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو۔حکومتی دعووں کے باوجودعلاقے بھر میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر

بھائی پھیرو۔حکومتی دعووں کے باوجودعلاقے بھر میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔حکومتی دعووں کے باوجودعلاقے بھر میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر۔ سوئی گیس اور بجلی کا حصول خواب بن گیا۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر کاروباری اور شہری حلقے پریشان شدید سردی میں لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے۔عوام کھانا پکانے اور سردی سے بچنے کیلیے لکڑیاں جلانے پر مجبور۔سموگ میں اضافہ۔اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔تفصیلا ت کے مطابق علاقہ بھر میں بھائی پھیرو اور گردونواح میں گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی اورگیس کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور خواتین کو ناشتہ اور کھانا تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لوگوں کی بہت بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی اورگیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے صرف اور صرف اخبارات اور ٹی وی چینلزتک ہی محدود ہیں جس کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہیں او رانہیں کھانا پکانے میں بھی شدید مسائل اور مشکلات کا سامان ہے۔عوام کھانا پکانے اور سردی سے بچنے کیلیے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے علاقے بھر میں سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کے سموگ ختم کرنے کے تمام اقدامات بھی سراسر ناکام ہو چکے ہی

یہ بھی پڑھیں  پسند کی شادی کرنے پر چوہدریوں نے غریب خاندان کا جینا دو بھر کردیا

What is your opinion on this news?