پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ: آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد(پاک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک، ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیاد پر 2 ریفرنسز میں ضمانت منظور کی۔ عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد آصف علی زرداری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ادھر آصف علی زرداری کی طبعیت بدستور ناساز، دل کی تکلیف کے باعث سابق صدر کو بولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تکلیف کے باعث ذیادہ دیر تک بات نہین کرسکتے، سابق صدر کو چلنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔آصف علی زرداری کو دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہونے اور تکلیف کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیکل بورڈ کا مکمل معائنہ کے بعد ادویات مین ردبدل اور کارڈیک پروسیجر پر عمل درآمد کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker