شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / احتساب عدالت کا شہباز شریف، حمزہ اور سلمان شہباز کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

احتساب عدالت کا شہباز شریف، حمزہ اور سلمان شہباز کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

لاہور(پاک نیوز) احتساب عدالت نے شہبازشریف، حمزہ اورسلمان شہبازکے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ احتساب عدالت نے شہبازشریف، حمزہ اور سلمان شہبازکے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ملزمان 14روز میں فیصلے کے خلاف اعتراضات دائر کرسکتے ہیں۔گذشتہ روز احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف، سلمان شہباز، حمزہ شہباز سمیت دیگر فیملی ممبران کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر نیب کی جانب سے شہباز شریف خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات اور جائیداد منجمد کرنے سے متعلق ریکارڈ جمع کرایا گیاتھا۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا تھا کہ شہباز شریف خاندان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آچکے ہیں۔ مشتاق چینی، شاہد رفیق اور آفتاب محمود گواہی دینے کو تیار ہیں، جبکہ شہباز شریف نے اپنی دونوں بیویوں کے نام پر جائیدادیں بھی بنا رکھی ہیں۔نیب لاہور کی جانب سے شریف خاندان کی جائیداد ضبطگی کے حوالے سے دائر درخواست میں شہباز شریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز سمیت نو کمپنیوں کے اثاثہ جات منجمد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد: پوسٹ مین کے ساتھ گن پوائنٹ پر6لاکھ کی ڈکیتی

What is your opinion on this news?