تازہ ترینکھیل

پہلا ٹیسٹ:سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لئے

راولپنڈی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے سیشن میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لئے ہیں تاہم کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتدائی سیشن تک درست ثابت ہوا اور سری لنکن اوپنرز نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 رنز کا آغاز فراہم کیا۔سری لنکا کی جانب سے ڈیموتھ کرونارتنے نے 59 رنز بنائے جبکہ اوشاڈا فرنینڈو نے 40، کوشل مینڈس نے 10، دنیش چندی مل نے 2 اور اینجلو میتھوز 14 رنز بنائے جبکہ دھنانجیا دی سلوا اور نیروشن ڈیکویلا کریز پر موجود ہیں۔ کھیل کے ابتداءمیں ناکامی کے بعد پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے کھیل میں واپسی کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker