شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:تھانہ صدر اور سٹی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم زوروں پر

بھائی پھیرو:تھانہ صدر اور سٹی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم زوروں پر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تھانہ صدر اور سٹی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم زوروں پر۔تھانہ صدر پولیس نے قتل اور ڈکیتی کے تین خطرناک ملزمان کو پناہ دینے کے جرم میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج۔تھانہ سٹی نے بھی اسلحہ برآمدکر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بھائی پھیرو کے ایس ایچ او محسن سندھو نے تین پولیس افسران پر مشتمل ریڈنگ پارٹیاں تشکیل دے کر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔جس پر سب انسپکٹر محمداشرف نے جمبر موڑ پر چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم فاروق عرف فاروقی کو پناہ دینے والے خالد کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو اس نے اشتہاری کو بھگا دیا جبکہ خود خالد پکڑا گیا،دوسری جگہ خانکے موڑ کے قریب چھاپہ مار کر سب انسپکٹرمحمد اشرف نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والے نزیر کے بیٹے سے پسٹل بر آمد کر لیا۔تیسری جگہ اڈا نتھے خالصہ کے قریب اشتہاری ملزم وکیل پٹھان کو پناہ دینے کے جرم میں سلیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔تھانہ سٹی کے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کی ہدایت پرتھانہ سٹی کے اے ایس آئی شفقت جاوید نے بیرون اڈا بھائی پھیرو میں پتنگ بازی کرنے والے ناصر کو گرفتار کرکے پتنگ اور ڈور قبضہ میں لے لی۔تھانہ سٹی کے اے ایس آئی محمودالحسن نے مخبری پر چھاپہ مار کر بغیر لائسنس کے اسلحہ مرمت کرنے والے ثاقب مجید کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں بر آمد کرکے جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کیلئے 6ارب کی گرانٹ کی ڈیمانڈ کر دی

What is your opinion on this news?