تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:عوام کوجلد ہی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائیگی ،مظہرجاوید

pmlnگوجرانوالہ(پریس ریلیز )ملک میں جاری توانائی کے ناقابل برداشت بحران کا حل مسلم لیگ ن کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی طرف سے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور عوام کو جلد ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا جلد از جلد حل ناگزیر ہے اور انشاء اﷲ تعالی مسلم لیگ ن کی حکومت عام کے اعتماد پر پورا اتریگی اور بجلی سمیت تمام مسائل حل کر کے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریگی ۔ میاں مظہر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں تمام لیگی پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کی جدوجہد اپنی کامیابی تک جاری رکھیں گے اور مخالفین کی طرف سے شروع ہونیوالے ہر پروپیگنڈے کو عوام کے تعاون سے ناکام بنا کر تمام تر توجہ ملک و قوم کی سلامتی ‘استحکام اور ترقی و خوشحالی پر مرکوز رکھیں گے ۔ وطن عزیز کی سلامتی ‘استحکام اور دفاع کو (ن) لیگی حکومت اولین ترجیح دے رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  نیب نے ہماری دم پرپاؤں نہیں رکھا، وزیراعلیٰ پنجاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker