پاکستانتازہ ترین

سابق صدر کے وکلا نے عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پاک نیوز) پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رضا بشیرایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ آج کیس حتمی بحث کیلئے مقرر نہیں کیاگیا تھا اور اچانک فیصلہ سنادیا گیا۔وکیل پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ میرے موکل کو سنے بغیر عدالت نے یک طرفہ فیصلہ سنایا جس کے خلاف ہم سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker