پاکستانتازہ ترین

ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے نائب صوبیدار اور سپاہی شہید

راولپنڈی(پاک نیوز) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج کے نائب صوبیدار قندیرو اور سپاہی احسان شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے صوبیدار سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 36 گھنٹے کے دوران لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج بھرپورانداز میں جواب دے رہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹرمیں پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا ایک صوبیدار، 2 سپاہی ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ ان کی چیک پوسٹ تباہ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker