پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی۔ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فیصلے میں اہم آئینی و قانونی نقاط کا جائزہ نہیں لیا گیا، ماضی میں ایڈیشنل اور ایڈہاک ججز کو سپریم کورٹ توسیع دیتی رہی، عدالت نے ججز توسیع کیس کے فیصلوں کو بھی مد نظر نہیں رکھا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نظرثانی اپیل میں لارجر بنچ تشکیل دیا جائے، کیس کو ان کیمرہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔قبل ازیں وزیر قانون فروغ نسیم اٹارنی جنرل سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف مدت ملازمت کیس پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے سے متعلق مشاورت کی

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ڈاکو وؤں نے سکول ٹیچر سے پولیس ناکہ کے قریب ہنڈا ون ٹو فائیو چھین لیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker