پاکستانتازہ ترین

بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی اکیس تک گر گیا

اسلام آباد(پاک نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی میں دھند کا راج ہے ۔ معمولات زندگی شدید متاثر بالائی علاقوں میں خون منجمد کردینے والی سردی۔ درجہ حرارت منفی اکیس تک گرگیا۔اسلام آباد اورراولپنڈی میں شدید دھند نے ہرچیز کو دھندلا دیا۔حد نگاہ انتہائی کم ہوکر رہ گئی۔ جڑواں شہروں میں شدید دھند سے ٹریفک، ریلوے اور فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں آج بھی شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی اکیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گوپس، بگروٹ منفی 12، استور منفی 11، گلگت منفی 07، کالام اورقلات میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker