بین الاقوامیتازہ ترین

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال نو کا آغاز ہوگیا

آکلینڈ(ڈیسک نیوز) نیوزی لینڈمیں سال نوکاآغازہوگیا۔ 12بجتے ہی اسکائی ٹاوررنگوں میں نہاگیا۔ آتش بازی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔ ہزاروں لوگوں نے آسمان کو رنگ و نور ے بھرتے دیکھا۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوا جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی کے باعث نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جھلملا اٹھا جب کہ کچھ ہی دیر بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغاز ہوا، اس موقع پر شہر میں مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جب کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔دنیا میں سال نو کی تقریبات کا آغاز سب سے پہلے بحرالکاہل کے ممالک سومووا اور ٹوکیلو کے علاوہ نیوزی لینڈ سے ہوا، آکلینڈ دنیا کا پہلا بڑا شہر ہے جہاں سال نو کی بڑی تقریب سجائی جارہی ہے۔نئے سال کا جشن منانے والا دوسرا بڑا شہر سڈنی ہوگا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد نے سڈنی ہاربر برج کے قریب ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔سڈنی کے بعد ٹوکیو نئے سال کے جشن میں آتش بازی سے نہانے والا تیسرا بڑا شہر ہوگا، ہانگ کانگ، دبئی، برلن اور لندن سے ہوتا ہوا سال نو کا جشن نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر اختتام پذیر ہوگا، جہاں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اسی طرح امریکا میں جاپان میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے ہوگا۔چین میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے ہوگا۔بھارت میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے11بجے ہوگا۔پاکستان میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 12بجے ہوگا۔ایران میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے ہوگا۔جرمنی میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 4بجے ہوگا۔برطانیہ میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح5بجے ہوگا۔کینیڈامیں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح9بجے ہوگا۔نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح10بجے ہوگا۔نئے سال کو پوری دنیاکاچکرلگاتے26گھنٹے لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker