تازہ ترینکھیل

قومی کرکٹ ٹیم کا 2020ء کیلئے مکمل شیڈول جاری

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم ایشیا کپ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سمیت مختلف انٹر نیشنل ایونٹس میں حصہ لے گی۔ 7 ٹیسٹ، 12 سے زائد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کا 2020ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ گرین شرٹس آئندہ 12 ماہ کے دوران ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سمیت سات ٹیسٹ، بارہ سے زائد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں حصہ لیں گے۔آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان کو 2020ء میں اپنی مہم جوئی کا آغاز جنوری فروری میں اپنی سرزمین پر بنگلا دیش کے خلاف کرنا ہے، جب دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں میں پنجہ آزما ہوں گی۔تاہم بنگلا دیشی بورڈ اس دورے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ اگر یہ ہوم سیریز ممکن ہو جاتی ہے تو اس کے بعد قومی ٹیم جولائی میں تین ون ڈے میچوں کیلئے ہالینڈ جائے گی۔انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جولائی، اگست میں رکھی گئی ہے۔ گرین شرٹس کا اگست میں دو ٹی ٹونٹی میچوں میں آئرلینڈ سے بھی سامنا ہوگا۔برطانوی سرزمین پر میزبان ٹیم کیخلاف اگست، ستمبر میں پاکستان تین ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لے گا۔ بنگلا دیش، پاکستان، افغانستان اور بھارت سمیت چھ ٹیموں پر مشتمل ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم اکتوبر میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلے جائیں گے۔ اکتوبر، نومبر میں گرین شرٹس آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے آسٹریلیا کا رخ کریں گے۔پی سی بی نومبر دسمبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی پر مشتمل ہوم سیریز میں زمبابوے کی میزبانی کرے گا جبکہ قومی ٹیم دسمبر، جنوری میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ جائے گی۔سال 2019ء کی بات کی جائے تو قومی ٹیم نے شائقین کو خاصا مایوس کیا۔ سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں کامیابی نے لاج رکھی۔ عابد علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیرو بن کر سامنے آئے۔سال بھر کے دوران پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر 6 میچز میں حصہ لیا جن میں سے 4 مقابلوں میں ناکامی کا سامنا رہا، ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ بارش کی وجہ سے ایک میچ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ٹاپ پر رہے۔ انھوں نے 6 میچوں میں 3 سنچری اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 616 رنز بنائے۔ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی 17 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker